1 دسمبر 2012 - 20:30

عراق کے شیعہ اور سنی مسلمانوں نے مل کر اس ملک کے صوبہ الانبار میں پہلی بار عزاداری امام حسین (ع) کا انعقاد کیا گيا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار میں محرم الحرام میں پہلی بار عزاداری امام حسین (ع) کا انعقاد کیا گيا۔عزاداری کے اجتماع میں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے شرکت کی۔صوبہ الانبار سنی مسلمانوں کی آبادی والا صوبہ ہے جو عراق کے مغرب میں واقع ہے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سالوں کے برخلاف کربلائے معلی میں اس سال یوم عاشورا کے اجتماعات کے دوران دہشت گردی کا کوئي بھی واقعہ رونما نہیں ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110